اردو - Urdu

آپ کی کمیونٹی میں خوش آمدید! اوٹاوا پبلک لائبریری نو واردوں کیلئے مختلف قسم کے وسائل اور پروگرام پیش کرتی ہے۔ مفت لائبریری پروگرام میں حصہ لینے، اپنی زبان میں مواد تک رسائی حاصل کرنے یا اپنی انگریزی اور فرانسیسی زبان کی مہارتوں کو بہتر کرنے میں مدد کرنے کے واسطے وسائل اور پروگراموں کی تلاش کیلئے لائبریری کارڈ حاصل کرنے اور استعمال کرنے کا طریقہ جاننے کیلئے یہ حصہ دیکھیں۔ مزید معلومات کیلئے، براہ کرم اپنی قریب ترین لائبریری کی شاخ میں جائیں یا ہم سے Diversity@BiblioOttawaLibrary.ca پر رابطہ کریں۔

لائبریری کارڈ حاصل کریں

آپ اوٹاوا پبلک لائبریری (او پی ایل) [Ottawa Public Library (OPL)] کارڈ حاصل کر سکتے ہیں اگر مندرجہ ذیل باتوں میں سے ایک کا اطلاق آپ پر ہوتا ہو:

  • آپ اوٹاوا میں (Ottawa) میں رہتے ہیں
  • آپ سٹی آف اوٹاوا (City of Ottawa) کو جائداد ٹیکس ادا کرتے ہیں
  • آپ اسمارٹ لائبریری ممبر شپ (Sm@rtLibrary membership) رکھتے ہیں

 

کارڈ کے لیے اندراج کرائیں

  • آپ مفت لائبریری کارڈ کے لیے لائبریری کی کسی بھی شاخ میں اندراج کراسکتے ہیں
  • آپ کو اپنے ہمراہ باتصویر شناخت نامہ اور پتے کا ثبوت لانا چاہیے مثلاً بجلی یا فون کا بل یا بینک گوشوارہ
  • 15 سال سے کم عمر کے بچوں کو کارڈ حاصل کرنے کے لیے اپنے والدین کے دستخط دکھانے ہوں گے

 

لائبریری کارڈ حاصل کرکے آپ اس امر سے اتفاق کرتے ہیں کہ آپ:

  • OPL کے قواعد و ضوابط کی پابندی کریں گے
  • مستعار لی ہوئی اشیاء کی دیکھ بھال کریں گے
  • واجب الاداء جرمانوں اور فیس کی ادائیگی کریں گے
  • گمشدہ یا تلف شدہ اشیاء کی قیمت ادا کریں گے
  • اگر آپ کا کارڈ گم یا چوری ہو جائے تو OPL کے کسی ملازم کو بتائیں گے (کارڈ ہولڈر اس کارڈ کے کسی بھی استعمال کے لیے ذمہ دار ہے)
  • اگر آپ کے نام، پتے یا فون نمبر میں کوئی تبدیلی ہوتی ہے تو OPL کے کسی ملازم کو بتائیں گے
لائبریری کارڈوں کی تجدید 33 شاخوں (branches) میں سے کسی پر بھی سال میں ایک بار ذاتی طور پر کرائی جا سکتی ہے۔ لائبریری کارڈ گروپ یا خاندانوں کو نہیں بلکہ افراد کو جاری کیے جاتے ہیں۔

آپ اپنے لائبریری کارڈ سے کیا کر سکتے ہیں

لائبریری کی اشیاء کو مستعار لینا یا واپس کرنا
لائبریری کی اشیاء اوٹاوا پبلک لائبریری کی شاخ سے مستعار لی جا سکتی یا اسے یا بک موبائل کو واپس کی جا سکتی ہیں۔ آپ کی سہولت کے لیے تمام33 شاخوں (branches) پر بک ڈراپس دستیاب ہیں۔

لائبریری کی اشیاء کو دوبارہ جاری کرائیں

  • ذاتی طور پر کسی بھی شاخ میں – سروس انگریزی اور فرانسیسی میں
  • 613-580-2535 (TeleCIRC) – پر ٹچ ٹون فون کے ذریعے
  • ہمارے آن لائن کیٹلاگ کی مدد سے۔ اشیاء کی تجدید کے لیے اپنا اکاؤنٹ دیکھیں۔ اپنے کارڈ پر دیکھیں کہ کون سی چیز باہر ہے یاMy Borrowingپر کلک کر کے اپنی درخواستوں کی جانچ کریں

 

لائبریری کی اشیاء مندرجہ ذیل حالات کو چھوڑ کر دیگر حالات میں دوبارہ جاری کرائی جا سکتی ہیں:

  • اس چیز پر پہلے سے کسی نے درخواست لگا رکھی ہو
  • اس چیز پر تجدید کی زیادہ سے زیادہ حد پوری ہو چکی ہو
    (یہ حدیں کتابوں کے لیے تین بار، ایک بار آڈیو-ویژول مواد اور ایک بار اکسپرس کلکشن کے لیے ہیں۔)
  • آپ کے اکاؤنٹ میں $50 یا اس سے زیادہ کا پہلے سے کوئی بقایا ہو
  • آپ کے لائبریری کارڈ کی مدت ختم ہوگئی ہو – لائبریری کارڈ کی تجدید ذاتی طور پر سال میں ایک بار لازماً کرائی جانی چاہیے

 

درخواست کر کے حاصل کی جانے والی اشیاء
اگر کوئی ایسی چیز ہے جسے آپ مستعار لینا چاہتے ہوں اور جو آپ کی قریب ترین لائبریری کی برانچ میں نہ ہو تو آپ اسے رکوانے کی درخواست کر سکتے ہیں۔ ''ہولڈ" پر رکھنے سے آپ کا نام اس وقت فہرست انتظار میں شامل ہو جاتا ہے جب آپ کو مطلوب چیز کسی اور شخص نے مستعار لے رکھی ہو۔ یہ بتانے کے لیے کہ آپ کو دینے کے لیے وہ چیز تیار ہے آپ کو ٹیلیفون یا ای میل سے اطلاع دی جائے گی۔

آپ لائبریری کی اشیاء کو تین طریقوں سے ہولڈ پر رکھوا سکتے ہیں:

  • کسی شاخ میں کسی ملازم سے کہہ کر
  • 613-580-2940 پر انفو سروس (InfoService) کو فون کر کے
  • آن لائن کیٹلاگ میں اپنا اکاؤنٹ لاگ کر کے

 

Programs پروگرام میں شرکت کریں

Databases ڈیٹابیس (معلومات) میں شرکت کریں

ملازمت اور پیشوں کی خدمت تک رسائی حاصل کریں
ملازمت اور پیشوں کی خدمت کے لیے یہاں کلک کریں - انگریزی
ملازمت اور پیشوں کی خدمت کے لیے یہاں کلک کریں - فرانسیسی

کاروباری خدمات تک رسائی حاصل کریں
کاروباری خدمات کے لیے یہاں کلک کریں - انگریزی
کاروباری خدمات کے لیے یہاں کلک کریں - فرانسیسی

اپنی قریب ترین شاخbranch سے رابطہ کر کے لائبریری ٹور کے لیے وقت مقرر کریں

لائبریری سے متعلق جانیں
Getting to Know the Library ایک معلومات نامہ ہے جو اوٹاوا پبلک لائبریری نے اوٹاوا کمیونٹی کولیشن فار لٹریسی کے اشتراک سے ترتیب دیا ہے۔ اس معلومات نامے کی تشکیل کا مقصد بالغ طلباء کے خواندگی (لٹریسی، ESL/FSL) لائبریری کے وسائل اور خدمات سے متعارف کرانا اور لائبریری کے ساتھ معاملات میں زیادہ آسانی پیدا کرنے میں مدد کرنا ہے۔

معلومات نامۂ طلباء کے لیے یہاں کلک کریں – انگریزی
معلومات نامۂ طلباء کے لیے یہاں کلک کریں - فرانسیسی

معلومات نامۂ معلم کے لیے یہاں کلک کریں – انگریزی
معلومات نامۂ معلم کے لیے یہاں کلک کریں - فرانسیسی

مندرجہ ذیل زبانوں میں ویڈیو دیکھیں جس میں نوواردوں کے لیے خدمات کی وضاحت کی گئی ہے

عربی
بنگالی
دری
انگریزی
فارسی
فلپینی
فرانسیسی
گجراتی
ہندی
کوریائی
منڈارین
پشتو
پنجابی
روسی
ہسپانوی
تمل
اردو

 

اپنی زبان میں مواد تک رسائی حاصل کریں

اپنی زبان کی مہارتوں کو بہتر بنائیں

کمیونٹی کے شرکاء کار

لائبریری سیٹلمنٹ پارٹنرشپ پروگرام (Library Settlement Partnership Program)

اوٹاوا پبلک لائبریری پروونشیل لائبریری سیٹلمنٹ پارٹنرشپ (ایل ایس پی) [Library Settlement Partnership (LSP)] پروگرام میں شریک ہے۔ OPL مقامات پر اور کمیونٹی میں سیٹلمنٹ پروگرامز اور سروسز کے ذریعے اوٹاوا میں نئے کینیڈین شہریوں کو جوڑنے کے لیے LSP پروگرام شہریت اور امیگریشن کینیڈا (CIC)، OPL مہاجرین کو خدمات فراہم کرنے والی ایجنسیوں اور دیگر شعبہ جاتی شراکت داروں کے اشتراک سے پیش کیا جاتا ہے۔ LSP ان کمیونٹیز کا خیال کرتا ہے جن میں نئے کینیڈین باشندوں کا خیر مقدم کیا جاتا ہے، وہ مؤثر طور پر بستے ہیں اور کینیڈا کے سماجی، اقتصادی اور ثقافتی ڈھانچہ میں شرکت کرتے اور مکمل طور پر حصہ لیتے ہیں۔